اے کیو خلیل ایک منجھے ہوئے تاجر رہنما تھے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی( کامرس رپورٹر)شہرقائد کے تاجر وصنعتکار رہنمائوں نے بزنس مین گروپ کے سیکرٹری جنرل اے کیو خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب،سیکریٹڑی جنرل(سندھ)حنیف گوہر،سید مظہر علی ناصر اور دیگر رہنمائوں،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ ، سینئر نائب صدر خالد ریاض، نائب صدر محمد ریاض ڈھیڈھی، سابق صدورجاوید بلوانی اوریونس بشیر،نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل اورنائب صدر نعیم حیدر نے معروف تاجر، بی ایم جی کے سیکرٹری جنرل اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اے کیو خلیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اے کیو خلیل ایک منجھے ہوئے تاجر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تاجررہنمائوںنے کہا کہ اے کیو خلیل کی تاجربرادری کیلئے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
پشاور:خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو پشاور میں خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے اور ہڑتال کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، پرامن ہڑتال کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کیے گئے ہیں اور تاجر تنظیموں کے سربراہوں نے مارکیٹ بند کرنے یقین دہانی کرائی ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کامیاب ہوگی۔
مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ ہڑتال کے لیے پشاور کے تمام بڑی تاجر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور ہڑتال کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز سے بھی رابطے شروع کیے گئے ہیں۔