لاہور (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے پریس کلب لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور نائب صدر صائمہ نواز کو پریس کلب کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، اس موقع پر نو منتخب نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی آزادی اور غیر جانبداری ہی انصاف کی فتح ہے، امید کرتے ہیں کہ پریس کلب کی نو
منتخب قیادت ظلم و زیادتی اور معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف مؤثر آواز بنے گی۔ بعد ازاں ثمینہ سعید نے پریس کلب کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ میں بھی شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری اطلاعات، مرکزی شعبہ نشرواشاعت شہناز عاصمہ ، سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب صفیہ ناصر اور اسسٹنٹ نشرواشاعت وسطی پنجاب شازیہ محمود بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کلب

پڑھیں:

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا

لاہور:

ٹک ٹاکر فراڈیے کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت اور جعل سازی جیسے مقدمات بھی کاشف ضمیر پر درج ہیں۔

عادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں بارہا گرفتار ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں کاشف ضمیر کو مری سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • سندھ بلڈنگ ، سرپرستوں کی مہربانیاں ،ضلع وسطی میں تعمیرات جاری
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  •   عرفان صدیقی کی  شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا
  • لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا