جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو و دیگر سابق امیر زون گڈاپ سید افتخار عالم کی وفات پر ان کے صاحبزادگان سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹونے کہا ہے کہ ہرانسان کو قبروقیامت اورآخرت کے حساب کتاب کی تیاری کرنی چاہیے ، دنیا چھوڑکرانتقال کرجانے ولا فرد پیچھے رہ جانے والوں کو یہ پیغام دیکر جاتا ہے کہ سب کو اس طرف پلٹنا ہے۔ سید افتخار عالم جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی رحلت سے جماعت اسلامی ایک انمول ہیرے سے محروم ہوگئی، دعوت دین کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و سابق امیر گڈاپ زون سید افتخار عالم کی وفات پران کی رہائشگاہ گاہ گلشن معمار پر مرحوم کے صاحبزادگان سید اسید افتخاراورسید مصعب افتخار
سے تعزیت کے بعدنشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی موجود تھے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ مرحوم تحریک اسلامی کے پکے سچے اورمخلص ساتھی تھے، جمعیت سے جماعت تک اقامت دین کی تحریک سے جڑے رہے۔اپنے پیاروں کی جدائی کا صدمہ بہت گہرا ہوتا ہے لیکن ہم یہ جانتے ہیں موت بر حق ہے ہر کسی کو رب کے حضور پیش ہونا ہے۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ موت برحق ہے کہیں اورکسی بھی وقت آسکتی ہے دانا وبینا آدمی وہ ہے کہ موت سے پہلے موت کی تیاری کرلی ورنہ پچتاوے کے سواکچھ نہیں ملے گا۔اس موقع پرمرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔تعزیتی ریفرنس کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے جنرل سیکرٹری محمدابوالخیر، نائب امیر ضلع گڈاپ فخر شبیر، ناظم علاقہ گلشن معمار عمار سیفی ،معتمد علاقہ معمار شکیل احمد مقصود ،نائب ناظم علاقہ معمارنعیم قاضی اورنعمان مقصود،معروف اسکالرحسین احمد مدنی،امام و خطیب جامع مسجد ابوحذیفہ حافظ محمد فاروق،توصیف احمد خان سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

سیف الدین کی والدہ انتقال کرگئیں ٗ نماز جنازہ میں منعم ظفر کی شرکت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-08-25

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ جمعرات کوانتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز  جنازہ سیف الدین ایڈووکیٹ کی امامت میں بعد نمازِ عشاء الحرمین مسجد پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میںادا کی گئی ،مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی ۔نماز جنازہ میں امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امرا کراچی مسلم پرویز، راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر،نوید علی بیگ ،معاون خصوصی برائے امیر کراچی عبد الوہاب ، برجیس احمد ، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ،، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ،یونس بارائی،عبد الرزاق خان ، عبد الرحمن فدا،ابن الحسن ہاشمی ،انجینئر صابر احمد،وقاص اعظمی ،منیر یعقوب ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امر ا اضلاع فضل احد، ڈاکٹر نور الحق، نعیم اختر،سفیان دلاور ، ٹائون چیئر مینزڈاکٹر فواد، نصرت اللہ، ظفر احمد خان، رضوان عبد السمیع ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد،ناظم کراچی جمعیت آبش صدیقی سمیت اہل محلہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین