کراچی: گھر سے 21 سالہ شادی شدہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سائٹ ایریا میٹروول مالا کنڈ خیبر محلہ میں نوبیاہتا دلہن کی پراسرار طور پر گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ایس ایچ و سائٹ اے چوہدری جاوید نے بتایا کہ متوفیہ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 21 سالہ عائشہ زوجہ خبیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔
تاہم، اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائیگا جس رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفیہ عائشہ کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔تاہم، فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
حب ریور روڈ بلدیہ نیول کالونی آر آر ایف پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں رکشا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس حوالے سے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔