کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح اور شہریوں کی شکایات کے پیش نظر سندھ حکومت نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑک پر لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے نئی ٹریفک پالیسی کے تحت مختلف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ نمبر پلیٹس کے بغیر گاڑی سڑک پر نہیں آئے گی۔

شرجیل میمن نے کہاکہ  کسی بھی گاڑی کو رجسٹریشن کے بغیر سڑک پر لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس اس وقت 80 ہزار نمبر پلیٹس موجود ہیں، لیکن عوام نے انہیں وصول نہیں کیا، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی گاڑی بغیر رجسٹریشن سڑک پر آئی تو کارروائی ہوگی۔

شو روم سے غیر رجسٹرڈ گاڑی باہر نکالنے پر شو روم سیل ہوگا

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی گاڑی جب تک رجسٹر نہیں ہوتی، وہ شو روم سے باہر نہیں آسکتی، کسی شو روم سے غیر رجسٹرڈ گاڑی باہر نکلی تو شو روم کو سیل کر دیا جائے گا اور گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا۔

واٹر ٹینکرز کے لیے بار کوڈ سسٹم متعارف

صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ  کراچی میں واٹر بورڈ کے واٹر ٹینکرز کی فٹنس چیک کرنے کے لیے بار کوڈ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے،جو واٹر ٹینکرز واٹر بورڈ کے جاری کردہ بار کوڈز کے بغیر ہوں گے، انہیں سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسے تمام غیر رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز کو فوری روکا جائے گا۔

ہیوی ٹریفک کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

انہوں نے مزید کہاکہ  سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے، سندھ میں داخل ہونے والے دیگر صوبوں کے ہیوی ٹرکوں کو بھی سندھ کا فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا،حکومت نے ہیوی ٹریفک کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے مخصوص وقت دیا ہے تاکہ وہ قانون کے مطابق اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کروا سکیں۔

کراچی میں ڈمپرز کے اوقات میں تبدیلی

شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ڈمپرز اور ہیوی لوڈ گاڑیوں کے چلنے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، پہلے ڈمپرز کا وقت رات 11 بجے سے شام 6 بجے تک تھا،اب یہ وقت تبدیل کر کے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دن کے اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیر رجسٹرڈ گاڑی واٹر ٹینکرز حکومت نے سڑک پر کے لیے

پڑھیں:

کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

فائل فوٹو

شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔

گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔

ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی اور فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سٹی کورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر
  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی
  • وزیر مملکت کی گاڑی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • خیرپور: ببرلو بائی پاس پر وکلا کا احتجاج، جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں
  • متنازع نہروں کیخلاف قوم پرستوں کی کال پر سندھ میں ہڑتال، خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی