طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی اور ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔
ترک صدر نے صدر مملکت کو بھی گاڑی کا تحفہ دیا، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی ڈرائیو کی اور رجب طیب اردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار کا تحفہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آنے سے قبل اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کے صدر کو بھی ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا تھا۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ترک صدر کو ساتھ بٹھا کر گاڑی ڈرائیو کی تھی اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو بھی وائرل ہوئی تھی۔
83 دن تک جسم اندر سے جلتا رہا، کھال پگھلنے لگی، آدمی کی شدید اذیت ناک موت، تفصیلات جان کر ہی روح کانپ جائے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے۔
دورے کے دوران وزیراعظم، صدر اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر اعلیٰ سطحی روابط کی روایت کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے کی تھی۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ترکیہ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ترکیہ صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم محمد شہباز شریف