سابق صوبائی وزیر جوہر علی راکی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت دیامر کے عوام کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، عوام کو معاوضہ ادا کرے۔ ہم دیامر کے عوام کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر جوہر علی راکی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت دیامر کے عوام کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، عوام کو معاوضہ ادا کرے۔ ہم دیامر کے عوام کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ان کو انکا جائز حق دیا جائے۔ علماء و عماٸدین دیامر سے گزارش ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے بھرپور احتجاج کریں لیکن یہ احتجاج پرامن ہونا چاہیے، سی پیک کے اوپر یہ ڈیم بن رہا ہے، انتہائی حساس علاقہ ہے، کہیں اس احتجاج کی آڑ میں ملک دشمن عناصر عوام کو اشتعال نہ دلائیں، دیامر ڈیم گلگت بلتستان کا پراجیکٹ نہیں بلکہ ایک قومی نوعیت کا پراجیکٹ ہے، اس پراجیکٹ کا کامیاب ہونا قومی مفاد میں ہے، اس سے دیامر سمیت پورے پاکستان کا بھلا ہو گا، اس پراجیکٹ کے کام میں تعطل بالکل بھی قابل قبول نہیں، حکومت پرامن احتجاج کرنے والوں سے بات کرکے ان کے تحفظات کو دور کرے اور دیامر بھاشا ڈیم کے کام کو جنگی بنیادوں پہ مکمل کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دیامر کے عوام کے

پڑھیں:

شہباز خدا کا خوف کرو، کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر بیٹھے ہو، محمود اچکزئی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف خدا کا خوف کرو کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کر بیٹھے ہو۔ اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 مہینوں سے ایک ایسی حکومت جس کی عوام میں کوئی حیثیت ہی نہیں وہ قائم ہے، یہ ہماری غلطی ہے کیوں کہ ہماری ترتیب نہیں ہے اگر ہم خود کو درست کرلیں تو یہ حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکتی، ہم کیوں اس حکومت کو legitimate بنا رہے ہیں؟۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حوالدار سپیکر ایاز صادق ساری برائیوں کی جڑ ہے، لیفٹیننٹ جنرل شہباز خان اور حوالدار سپیکر ہمارے مالک بنے بیٹھے ہیں، میں اس حوالدار سپیکر سے کبھی ہاتھ نہیں ملاؤں گا، نہ اس کی کمیٹیوں میں بیٹھوں گا، اس حوالدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور بتایا جائے یہ ہارا ہوا شخص ہے، یہ ہماری کمزوری ہے میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ اس حوالدار سپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے اس سے جان چھڑائی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں ہم دہشت گردی کے مخالف ہیں، خدا سے ڈرو آپ لوگوں نے آرمی کے زور سے، فوجیوں کے زور سے، پولیس کے زور سے 25 کروڑ انسانوں کا مینڈیٹ زر اور زور کی بنیاد پہ چھینا ہے، پیسے کے زور پہ چھینا ہے، جو بکتا ہے وہ زندہ باد وہ اچھا پاکستانی ہے، جو نہیں بکتا وہ غدار ہے، کسی امریکی نے تم لوگوں کی وجہ سے کہا تھا کہ پاکستانی پیسے کے لیے اپنی ماں بھی بیچ دیتا ہے کیوں کہ تم لوگوں نے جو بکتا ہے اسے اچھا پاکستانی اور جو نہیں بکتا اسے غدار بنا دیا ہے۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کہتے ہیں کہ میں آج بھی پاکستان کی خاطر نوازشریف اور شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ خدا سے ڈریں، یہ حکمرانی کا وقت نہیں ہے بلکہ تمام پاکستانیوں کا مل بیٹھنے کا وقت ہے، چھوڑیں حکومت کو اور استعفیٰ دے دیں، جرنیل، جج، سیاسی لوگ، جاسوسی ادارے ہم اکھٹے گول میز کانفرنس بلائیں، تین چار دن تک بیٹھیں اور اکھٹے ہو کر خدا کو حاضر و ناظر لاکر اس ملک کو بدبختی سے نجات دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ندا یاسر کا کرن جوہر کے وزن میں کمی پر تبصرہ
  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشددکا معاملہ، احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز تقسیم، مطالبات بھی سامنے آگئے
  • عوام کا ریلیف حکومت کے خزانے میں
  • شہباز خدا کا خوف کرو، کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر بیٹھے ہو، محمود اچکزئی
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری