چیمپئنز ٹرافی ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے حوالے سے بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی پر عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

ممبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لیجائے گا۔بھارتی میڈیا کیمطابق بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی جائے گی۔

بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ سکتی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک عہدے دار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی اپنے ساتھ اہلیہ یا کسی ساتھی کو نہیں لے جاسکیں گے۔

بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق ایک سینئر کھلاڑی نے پالیسی کا پوچھا تو انہیں جواب ملا کہ پالیسی کے مطابق ہی چلیں گے، ایک مہینے سے کم ٹور کے دوران فیملیز کی ساتھ ٹور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔عہدیدار کے مطابق غیر معمولی کیس کی صورت میں کھلاڑی کو فیملی کے تمام اخراجات خود اٹھانے ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے نئی فیملی پالیسی آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے بعد بنائی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کھلاڑیوں کی فیملیز کے

پڑھیں:

عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال

عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے،عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی تین بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی خان، نورین نیازی، کزن قاسم زمان خان، نوشیرواں برقی اور جمشید برقی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کے لیے کیوں ملتوی ہوئے؟
  • شادی کے بغیر پیدا بچے کا کیس، فیملی کورٹ کا باپ کو کفالت کا حکم
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
  • عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی