لاہور:امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا،دنیا کے سب سے بڑے مسئلے فلسطین پر امریکی صدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے تن تنہادنیا کے بڑے  دہشت گرد وں اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، صیہونی فورسز کی دہشت گردی میں جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کو ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  افسوس ہمارا حکمران طبقہ معیشت کی بات کر کے ملکی وقار کو بھی مدِ نظر نہیں رکھتا،وفاق اور پنجاب کے حکمران اشتہاروں میں کہتے نظر آتے ہیں مہنگائی کم ہوئی ہے، مہنگائی کہاں کم ہوئی ہے چینی 120 سے 160 روپے کلو ہو گئی ہے، گندم کا بحران ہے گندم کی قیمت کا اعلان نہیں ہوا۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کم نہیں ہوتی، ہمارا مطالبہ ہے فوری طور پر بجلی کی قیمت کم کریں، آئی ایم ایف کیا کر لے گا، تنخواہ داروں کے ٹیکسز میں کمی نہیں کر رہے، یہ جھوٹے اعداد و شمار دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن

پڑھیں:

اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا، حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد( نیوزڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں قائد اعظم اور لیاقت علی خان نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا.
امریکہ قاتل اور دہشت گرد ہے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے بچے کٹ رہے ہیں ان کے جسم فضاؤں میں بلند ہو رہے ہیں سیاسی نعرے بازی نہیں یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اسرائیل اور کشمیر کے مسئلے پر اکٹھے ہو جائیں اپنےمفاد کے لیے اتحاد بھی ہو جاتا ہے اسرائیل مظالم کو روکنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اسرائیل نے فلسطین کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے .

امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سامراج نے سازش کر کے اسرائیل کو فلسطین پر جبرا مسلط کیا ہے حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن بھی کام نہیں کر رہی 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا ہم اعلان کریں تو کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے حکمران طبقہ غلام ابن غلام امریکہ کے آگے جھکا ہوا ہے امریکہ کسی کا بھی نہیں دوست ہے امریکہ میں نوجوان اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں علامہ اقبال نے 1931 میں فلسطین کا دورہ کیا تھا قائد اعظم اور لیاقت علی خان نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • 26؍اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم حکمران امریکا و یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں، حافظ نعیم
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں:حافظ نعیم الرحمٰن
  •   حکمران امریکا اور اسرائیل سے خائف، ہمیں متحد ہونا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا، حافظ نعیم الرحمن
  • 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ