بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص اور اس کی گرل فرینڈ نے خودکشی کی غرض سے زہر کھا لیا۔

یاد رہے کہ 25 سالہ رجت کمار نے سنہ2022  میں ہونے والے کار حادثے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلعے کے گاؤں بوچھا بستی میں رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے زہر کھالیا۔ منو کیشپ کی دوران علاج موت ہوگئی جب کہ رجت کمار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جان دینے کے ارادے سے زہر پینے کی بظاہر وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ دونوں کے گھر والے ذات کے فرق کے باعث ان کے رشتے کے خلاف تھے۔ دونوں خاندانوں نے رجت اور منو کی شادیاں کہیں اور طے کی ہوئی تھیں۔

منو کیشپ کی موت کے بعد اس کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رجت کمار نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا اور اسے زہر دیا۔

مزید پڑھیے: ’رنگ کالا، انگریزی آتی نہیں‘، شوہر کے طعنوں سے تنگ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ رجت کمار نے دسمبر 2022 میں اس وقت قومی توجہ حاصل کی جب انہوں نے ایک اور  شخص نیشو کمار کے ساتھ مل کر کرکٹر رشبھ پنت کو پیش آنے والے حادثے میں ان کی جان بچائی تھی۔

رشبھ پنت دہلی سے اتراکھنڈ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراکر 300 میٹر دور جا کر گری اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ صورتحال دیکھ کر رجت اور نیشو کمار نے مل کر شیشہ توڑ کر رشبھ کو گاڑی سے باہر نکالا تھا اور طبی امداد کے لیے فوری اسپتال لے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت خودکشی رجت کمار رشبھ پنت رشبھ پنت کار حادثہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت رشبھ پنت کار حادثہ نے والے کی جان اور اس منو کی

پڑھیں:

اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟

آج کل بالی وڈ اداکار اکشے کھنا اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘دُھریندر’ کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اداکار کے ماضی کی دلچسپ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کے مطابق اکشے معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔

اکشے کھنا اب تک سنگل ہیں اور انہوں نے شادی نہیں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں جب کرشمہ کپور کا اجے دیوگن کے ساتھ بریک اپ ہوا تب ان کی اور اکشے کھنا کی دوستی خبروں کی سرخی بنی۔

دونوں میں اس قدر دوستی تھی کہ وہ شادی کا بھی سوچنے لگے، کرشمہ کے والد رندھیر کپور اس رشتے سے بے حد خوش تھے اور چاہتے تھے دونوں شادی کرلیں، وہ اکشے کے والد ونود کھنا سے رشتے کی بات بھی کرنے جانے والے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا اس رشتے کے خلاف تھیں، اس وقت کرشمہ صفِ اول کی اداکارہ تھیں اور ببیتا چاہتی تھیں کہ بیٹی کیرئیر پر فوکس کرے نہ کہ شادی جیسے رشتے میں بندھے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اکشے کھنا جو عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاموش رہتے ہیں، انہوں نے کرشمہ کپور کے ساتھ اس مبینہ رومانس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔

بعدازاں اداکارہ کرشمہ کپور نے صنعتکار سنجے کپور سے شادی کرلی تھے جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سوریا کمار یادو کی کارکردگی کیوں خراب ہوگئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا اہم انکشاف
  • سوریا کمار یادو کی فارم میں کمی کیوں آئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا تجزیہ
  • بنگلور: قیمتی طوطے کو بچاتے ہوئے تاجر ہلاک
  • بھارت میں لیونل میسی کی تقریب بدنظمی کا شکار، کھلاڑی چند منٹ بعد روانہ
  • کرپشن کے الزامات کے بعد بھارتی کرکٹ کے چار کھلاڑیوں پر پابندی
  • پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ: غیر ملکی کھلاڑی بھی آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل کو ترجیح دینے لگے
  • اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
  • پشاور پولیس نے مسافروں کو جعلی بائیک رائیڈرز سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ  کرلیا
  • ملتان: اسپیشل کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک کھلاڑی شاٹ کھیلتے ہوئے
  • یاسین ملک کی بیٹی 12 سال سے والد سے نہیں ملیں: رمیش کمار