بلوچستان سے 92 کروڑ مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان کوسٹ گارڈزنے اوتھل(بلوچستان) میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر بلوچستان اوتھل کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 33 لاکھ ڈالر (92 کروڑ 30 لاکھ روپے) سے زائد ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اورہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ کسٹمز کی کامیاب کارروائی، اسمگلنگ شدہ سامان برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-6
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگن شدہ سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ رات گئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کسٹم بلوچستان نے ایف سی کی مدد سے کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کو 10 ٹرکوں کے ذریعے کسٹم ویئر ہاوس منتقل کیا گیا۔ بر آمد سامان کی مالیت 70 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔حکام کے مطابق پچھلے تین ہفتوں کے دوران کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی نارتھ بلوچستان نے اسمگلنگ کیخلاف بھرپور کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ ان میں 70 سے زائد لگژری گاڑیاں، سگریٹس، چائے، کپڑا، چھالیہ اور منشیات سمیت دیگر اشیاشامل ہیں۔ کسٹم بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت، آرمی چیف اور چیئرمین ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف غیر متزلزل پالیسی کے تحت ممبر کسٹمز اور چیف کلیکٹر کسٹمز کی رہنمائی میں کوئٹہ کسٹمز نے کریک ڈاؤن جاری رکھا۔