اسلام آباد:

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے سینیٹ میں وضاحت کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی اور واضح کیا کہ وفد نے چیف جسٹس کے علاوہ کسی اور جج سے ملاقات نہیں کی۔

سینیٹ اجلاس ڈپٹی چئیر مین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ہوا جہاں جعمیت علمائے اسلام پاکستان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات پر سوال اٹھایا اور کہا کوئی اور چیف جسٹس سے نہیں مل سکتا لیکن آئی ایم وفد ملاقات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن میں دو درجے بہتری ہوئی ہے، جو کچھ چل رہا ہے درست نہیں۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، ججوں سے ملاقات نہیں کی، ملاقات کا مقصد جوڈیشل اصلاحات کا پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں تو آئی ایم ایف کو خط لکھے جاتے ہیں، وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کی جانب سے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے حوالے سے شدید تنقید بھی کی گئی، جس پر ایوان میں موجود اعظم نذیر تارڑ نے ہی جواب دیا۔

سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے کیپٹوپاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کرنے کا معاملہ بھی توجہ دلاؤنوٹس کی صورت میں پیش کیا گیا جبکہ اس دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر گنتی کروائی گئی تو کورم مکمل نکلا۔

وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی آمد کے باعث مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفد نے چیف جسٹس آئی ایم ایف کی جانب سے سے ملاقات

پڑھیں:

کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

کراچی:

کورنگی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر بچے کی ہلاکت کے واقعے میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ڈرائیورنور حسن شاہ کا کا کہنا ہے کہ بچہ سائیکل پر تھا اور وہ واٹر ٹینکر سے نہیں ٹکرایا بلکہ سائیکل سے گرنے کے بعد واٹر ٹینکر کے پچھلے ٹائر کے نیچے آیا۔

ڈرائیور نے کہا کہ غلطی جس کی بھی ہو لیکن لوگ بڑی گاڑی والے کو ہی ذمہ دار سمجھتے ہیں، مارکیٹ میں رش تھا اس لیے گاڑی کی رفتار بھی زیادہ نہیں تھی۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ کورنگی سوکوارٹرز میں پانی سپلائی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ آج (جمعہ) کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 12 سالہ فرحان ولد نور محمد جاں بحق ہوگیا تھا۔ 

حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈگری کیس: جسٹس طارق کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونیکا امکان
  • آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے؛ وزیر خزانہ
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان
  • راولپنڈی: ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی
  • سینٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا: ڈپٹی چیئرمین 
  • سینیٹ کو ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • جتھے لانا یا لشکر کشی کرانا، یہ سینیٹ میں نہیں ہوسکتا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • سینیٹ کو سیاسی محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دینگے ‘سیدال خان
  • رنویر سنگھ کی فلم ’’دھریندر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی، وجہ سامنے آگئی