Express News:
2025-12-13@23:14:47 GMT

اب اکیلے ہمارے کارکن گولیاں نہیں کھائیں گے،عالیہ حمزہ ملک

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

لاہور:

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ اب اکیلے ہمارے کارکن گولیاں نہیں کھائیں گے، خان صاحب کو بتاؤں گی کہ کون سے ٹکٹ ہولڈر عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور کون نہیں۔

صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ خان صاحب کے پاس رپورٹ لے کر جا رہی ہوں، ان کو بتاؤں گی کہ اس دن کون سا ٹکٹ ہولڈر عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور کون نہیں، اب اکیلے ہمارے کارکن گولیاں نہیں کھائیں گے اور نہ گرفتاریاں دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور ان کی فیملی یہ تکلیفیں اٹھا سکتی ہے تو ان سے بڑا کوئی لیڈر نہیں۔ 

صحافی کے سوال کے جواب میں کہ 8 فروری کو کن لوگوں نے احتجاج نہیں کیا، آپ اپوزیشن لیڈر احمد علی بچھر سے مشاورت کرنے آئی ہیں، عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ میں نے اگر کسی سے مشاورت کرنی ہے تو وہ کارکن ہیں،  کارکن ہی بتائیں گے کہ کون سا ٹکٹ ہولڈر نکلا ہے کون سا نہیں، میرے کان ،ناک اور آنکھ ہمارے کارکن ہیں۔ 

 چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے کہا کہ میں بھی اپنے حلقے کی جواب دے ہوں میری بھی رپورٹ بنے گی، ہمارے اپوزیشن لیڈر بھی ایک حلقہ رکھتے ہیں اور وہ بھی اپنے حلقے کے جواب دہ ہیں اور ان کی بھی رپورٹ بنے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ ملک ہمارے کارکن نے کہا کہ

پڑھیں:

ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے؛حافظ نعیم الرحمان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیرآباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے۔ نوجوانوں کوآئی ٹی کے کورسزکرادیے جائیں تو وہ بہت سے کام کر سکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں44فیصدلوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہےہیں۔یہ بات انہوں نے پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلاسود قرضہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے تقریب میں 112 افراد میں 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔

اُنہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرح کئی اسکیمیں ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہورہی،بے نظیر انکم جیسے پروگرام صرف سیاست کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اِس ملک کے حکمران بڑے بڑے قرض لیتے ہیں اور معاف کروالیتے ہیں، ہمارے پروگرام کے تحت جو لوگ قرضے لیتے ہیں وہ 99 فیصد ہمیں واپس کر دیتے ہیں، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف متحد ہو کر کوشش کرنا پڑے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے میں طبقاتی نظام بنتا جا رہا ہے، ، ہمارے پڑوسی ملک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں یوریا کھاد کی قیمتیں کئی گناہ زیادہ ہے،حکومت نوجوانوں کے روز گار کے لئے کوئی مواقع پیدا نہیں کر رہی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • میں نہیں ہم
  • ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے؛حافظ نعیم الرحمان
  • نواز شریف نےملک برباد کرنےوالوں کے نام لیےتو ہمارے رہنما سٹیج سے چھلانگیں مارکر دوڑ گئے، جاوید لطیف
  • نواز شریف نےملک برباد کرنےوالوں کے نام لیےتو ہمارے رہنما اسٹیج سے چھلانگیں مارکر دوڑ گئے، جاوید لطیف
  • نواز شریف نےملک برباد کرنےوالوں کے نام لیےتو ہمارے رہنما اسیٹج سے چھلانگیں مارکر دوڑ گئے، جاوید لطیف
  • سعودی عرب؛ چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ کو نئے ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • ایران نے انسانی حقوق کی نوبیل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو گرفتار کرلیا
  • کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے درخت کو 72 گھنٹے گلے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • رنویر پر جنسی حملے کی کوشش: دھرندھر کا وہ سین جس پر سب خاموش
  • بدین ،درگاہ عالیہ لواری شریف کے8 ویں سجادہ نشین کا 31 واں عرس منایا گیا