کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ سستی کردی گئی، ترجمان کے-الیکٹرک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے ریلیف کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان کے-الیکٹرک نے بتایا کہ کے۔الیکٹرک کی نومبر2024 ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس کا اطلاق فروری 2025 میں ہوگا-
ترجمان نے بتایا کہ نیپرا نے نومبر2024 کی درخواست پر1.
انہوں نے کہا کہ ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر منحصر ہے-
ترجمان کے۔الیکٹرک نے مزید کہا کہ نیپرا جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پر اطلاق کیا جاتا ہے، عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کا فائدہ بھی اُٹھاتے ہیں-
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔
یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
Post Views: 1