ہانیہ عامر کو بولڈ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بولڈ ’برتھ ڈے‘ فوٹو شوٹ پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ سے ٹی وی ناظرین کے دل جیتنے والی معروف اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی۔
’ڈمپل گرل‘ نے اپنے برج سے مطابقت رکھتے ہوئے تھیم ’مرمیڈ‘ پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
تاہم، انہیں بولڈ فوٹو شوٹ کروانا اور پھر اسے انسٹاگرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
تصاویر میں انہیں کسی جل پری کے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈمپل گرل پانی میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے نظر آرہی ہیں، جس سے صارفین ناخوش دکھائی دیے۔
اداکارہ کا بولڈ انداز ان کے مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور صارفین نے اپنی چہیتی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
بہت سے لوگ ہانیہ عامر کے شوٹ کو اخلاقیات سے عاری قرار دیتے دکھائی دیے۔
کچھ صارفین کے مطابق اداکارہ کا مذکورہ فوٹو شوٹ بولی وڈ کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
ایک صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پلاسٹک سرجری کی دکان بھی کہہ دیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی تقریب میں بھی دیگر اداکاراؤں سمیت ہانیہ عامر کو ڈانس اور لباس کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
مزیدپڑھیں:میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، فواد چوہدری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر فوٹو شوٹ
پڑھیں:
سابق ائیر وائس مارشل کا کورٹ مارشل، وزارت دفاع سے ریکارڈ طلب
راولپنڈی:اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے سابق ائیر وائس مارشل جواد سعید کو سیکرٹ ایکٹ کے تحت 14 سال قید، سزا کے بعد اڈیالہ جیل بھجوانے کے بجائے میس میں رکھنے اور مقدمہ کی تفصیلات فراہمی کی نظر ثانی درخواست پر وزارت دفاع اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے29 اپریل کو ریکارڈ طلب کر لیا۔
ان کے وکیل کرنل( ر) انعام الرحیم کا موقف تھا کہ جواد سعید 18 مارچ 2021 کو ریٹائر ہوئے، ان کا نام ائیر چیف کے لیے نامزد افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا، انہیں یکم جنوری 2024 کوگرفتار کیا گیا۔
انہیں کس جرم پر سزا دی گئی اس کا علم نہیں، چارج شیٹ بھی نہیں دی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ انہیں ملٹری کورٹ نے گرفتاری کے بعد دو دن میں سزا سنائی، اپیل میں سزا میں چھ سال کمی کر دی گئی۔
ان کی رحم کی اپیل ائیر چیف کے پاس التوا میں ہے، وہ اسلام آباد میں ائیرفورس کے ایک میس میں قید ہیں جسے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔