پاکستان مخالفت بھارتی نژادپال کپور،ڈونلڈلوکی جگہ ٹرمپ کے نئے معاون وزیرخارجہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں کرسکے تھے
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مقرر
فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت اور چوہدری سالک حسین کی مشاورت سے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کی سینئر رہنما مسز فرخ خان کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کے طور پر نامزد کر دیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے مسز فرخ خان کی سیاسی صلاحیتوں اور خواتین کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی خواتین ونگ کی قیادت کو نئی توانائی اور سمت دیں گی۔
مسلم لیگ ہاوس میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد نے مسز فرخ خان کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تقریب میں پارٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی اور نومنتخب صدر کو پارٹی کی ترقی اور خواتین کی فعال شمولیت میں کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔اس موقع پر مسز فرخ خان نے پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے، وہ اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینے اور پارٹی کی اقدار کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں،وزیراعظم پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں،وزیراعظم وزیرِاعظم کے پیوٹن سے ملاقات کے انتظار کی خبر غلط نکلی، آر ٹی انڈیا نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان انتہا پسندانہ نظریات اور تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلیے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل ’چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ بری طرح ہارے گا‘: پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم