شیر افضل مروت مشکل وقت میں مضبوط کھڑے رہے، انہیں ہٹانے کا علم چئیرمین بیرسٹر گوہر خان کو بھی نہیں،شہریار آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت مشکل وقت میں مضبوط کھڑے رہے، انہیں ہٹانے کا علم پارٹی چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی نہیں، ہم عمران خان سے معلوم کریں گے، پھر پتا چل جائے گا۔
(جاری ہے)
شہریار آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، ان کیلئے بانی چیئرمین سے بات کریں گے، کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت مشکل وقت میں مضبوط کھڑے رہے ہیں، ان کے حوالے سے جلد بات کرلی جائے گی، ہم سب پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے پابند ہیں، ہم سب قانون کی بالا دستی کے لیے کھڑے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیر افضل مروت
پڑھیں:
جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی پریس ریلیز کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے لئے ہم بہت عرصے سے عدالت کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، عدالت کو چاہئے بنیادی حق دے ، عدالت کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ آزاد ہو۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا ردِ عمل بھی آ گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ جے یو آئی ایک بڑی جماعت ہے، اُن کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہو گا، ہمارے پاس آفیشل اُن کی طرف سے ابھی ایسا کچھ نہیں آیا، ہمیں بھی ایک سورس سے ہی یہ خبر پتا چلی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اسلم غوری نے بیان دیا کہ ہم نے کچھ فیصلے کیے ہیں، جے یو آئی کی پریس ریلیز کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے لئے ہم بہت عرصے سے عدالت کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، عدالت کو چاہئے بنیادی حق دے ، عدالت کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ آزاد ہو۔