چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل مختلف وارم اپ میچوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 3 اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت شاداب خان کریں گے جب کہ منصور امجد کوچ اور مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی کپتانی کریں گے، اعجاز احمد جونیئر کوچ اور مینیجر ہوں گے۔
مزید پڑھیے: حارث رؤف سہ فریقی سیریز سے باہر، کیا چیمپیئنز ٹرافی کھیل پائیں گے؟
اسی دن 17 فروری کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان اور عمر گل کوچ اور مینیجر ہوں گے۔
افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور:شاداب خان (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان، اور محمد عمران۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف:محمد ہریرہ (کپتان)، عماد بٹ، فیصل اکرم، غازی غوری، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، نیاز خان، قاسم اکرم، اور سعد خان۔
آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف:محمد حارث (کپتان)، عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد موسیٰ، محمد وسیم جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور اسامہ میر۔
شاہینز کے میچ کا شیڈول:14 فروری: افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم، لاہور، دن کے 2 بجے
17 فروری: نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دن کے 2 بجے
17 فروری: آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ، دن کے 2 بجے
دیگر وارم اپ میچ:16 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان نیشنل اسٹیڈیم، کراچی، دن کے 2 بجے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی وارم اپ میچز وارم اپ میچز کے لیے قومی اسکواڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم وارم اپ میچ دن کے 2 بجے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
کراچی:اتوار کی چھٹی بھی نیشنل اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دیکھنے کیلیے 32 ہزار تماشائیوں والے وینیو میں صرف 5 ہزار سے کچھ زائد شائقین موجود تھے۔
اسلام آباد کے حامی بڑی تعداد میں موجود تھے اور فرنچائز کے جھنڈے تھامے نعرے لگاتے رہے۔ نسیم شاہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
اداکار سعود بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں اپنے 7 بولرز کو آزمایا۔