محسن نقوی نے ناظم آباد میگا نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
افتتاحی تقریب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کے لیے ایک بڑا اقدام۔ نادرا میگا سنٹر ناظم آباد میں پاسپورٹ آفس کھل گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔ نئے پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو 24 گھنٹے، تین شفٹوں میں خدمات فراہم کی جائیں گی، جس سے وہ کسی بھی وقت اپنا پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
شہریوں نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست سہولت ہے اور اس سے عوام کو بہت آسانیاں حاصل ہوں گی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کے لیے آنے والی خواتین کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ بزرگ خواتین نے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، جس پر محسن نقوی نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی پاسپورٹ بنوانے کے محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس نادرا میگا ملاقات کی کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے