گڑھی خیرو میں شہداء مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے عصر حاضر کے فرعون اور ہامان کا مقابلہ کیا اور بے سروسامانی کے عالم میں وقت کی ظالم اور جابر قوتوں کو عبرتناک شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مجاہدین اور شہداء نے امت مسلمہ کو متحد، انسانیت کو بیدار اور اسرائیل و امریکہ کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ قصر عباس علیہ السلام گڑھی خیرو میں منعقدہ شہدائے مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء فضل حسین اصغری، مرکزی جنرل سیکرٹری غلام حسین جعفری، اے ایس او کے مرکزی سیکرٹری تعلیم منتظر مہدی اور دانشور معظم عبدالرزاق بلوچ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے مقاومت نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے عصر حاضر کے فرعون اور ہامان کا مقابلہ کیا اور بے سروسامانی کے عالم میں وقت کی ظالم اور جابر قوتوں کو عبرت ناک شکست دی۔

فلسطین اور غزہ کے مجاہدین اور شہداء نے امت مسلمہ کو متحد اور انسانیت کو بیدار کیا۔ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ آج دنیا بھر میں پاکیزہ فطرت کے حامل آزاد منش انسان امریکی اور اسرائیلی ظلم اور بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے مزید اشکار ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر قبضے کا ٹرمپ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ فلسطین کے وارثان شہداء غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ دنیا بھر کے آزاد انسان آج بھی تحریک آزادی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فلسطین پر غاصبانہ قبضے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ رہبر معظم کی قیادت میں پوری دنیا کے صالحین قبلہ اول کی آزادی کے لئے متحد ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود کانفرنس سے نے کہا کہ دنیا کے

پڑھیں:

ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 

کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ مزاحمت نہ ہو اور وہ پراپیگنڈہ کررہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مزاحمت زندہ ہے اور جاری ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے جو اُس کی مدد کرتا ہے خدا اُس کی مدد کرتا ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے۔  اسلام ٹائمز ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزید کل بھی ہارا ہے وہ آج بھی ہارے گا، جو اپنے اصولوں پر مر مٹا وہ زندہ ہے اور جیت اُس کی ہے، ہماری ذمہ داری ہے استقامت دکھانا، ظالموں کا مقابلہ کرنا ہے، قیام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، واقعہ کربلا کے بعد مخدرات عصمت نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور کربلا والوں کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے اللہ کے وعدے ہیں اور اُن کے لیے انعام ہے، دشمن کی کوشش ہے کہ مزاحمت نہ ہو اور وہ پراپیگنڈہ کررہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مزاحمت زندہ ہے اور جاری ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے جو اُس کی مدد کرتا ہے خدا اُس کی مدد کرتا ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں اُمت مسلمہ وہ ہے جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے، کوئی بھی منافق اُمت محمدی سے نہیں ہے، شہدائے غزہ و فلسطین ہمیشہ کے لیے زندہ ہیں، شہید صرف زندہ نہیں ہوتا بلکہ وہ زندہ کرتا بھی ہے، وہ اُمت کو بیدار کرتا ہے، خاموش اُمت اسرائیل کی حامی ہے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبال کا پیغام حریت آج بھی ہمارے لیے راہ نجات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد
  • فلسطین امت کی وحدت کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے، علامہ جواد نقوی
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • فلسطین: انسانیت دم توڑ رہی ہے
  • ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  •  دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی 
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات