متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بیجنگ :چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور ہیلونگ جیانگ اسٹیشن کے اشتراک سے “ایشیائی سرمائی کھیلوں میں لالٹین فیسٹیول” کی بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ سرگرمی ، نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے مرکزی میڈیا سینٹر میں منعقد ہوئی۔ ایشیائی ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس، وفد کے ارکان اور میڈیانمائند گان لالٹین فیسٹیول منانے کے لیے آئس سٹی میں جمع ہوئے۔اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے نائب صدر اور نیوز اینڈ پبلسٹی اینڈ براڈکاسٹنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر سمیت مختلف ممالک اور خطوں کے وفود کے سربراہان، کھلاڑیوں کے نمائندوں اور میڈیا نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی اور پرفارمنس دیکھی۔اس موقع پر شرکاء نے لالٹین فیسٹیول سے جڑی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور لالٹین فیسٹیول کی روایتی کشش کا تجربہ کیا.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لالٹین فیسٹیول میں شرکت چین کے
پڑھیں:
پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
لاہور (کامرس رپورٹر) افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمن افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس، ایمبیسڈر حامد اصغر خان، یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک، افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہو گا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔