ریاض میں ہونے والی عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2025 ایک تاریخی ایونٹ ثابت ہوئی ہے، جس میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور کاروباری ترقی کے کئی نئے سنگ میل عبور کیے گئے۔

کانفرنس میں 1800 سے زائد سرمایہ کاروں نے شرکت کی جبکہ 2000 سے زیادہ سرمایہ کاری اجلاس اور ایپلیکیشن کے ذریعے معاہدے طے پائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز

کانفرنس میں 171 فیصد سرمایہ کاری ملاقاتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 400 فیصد سے زائد فنڈنگ کے مواقع بڑھے۔ اس کے علاوہ، 16 فیصد مزید اعلیٰ سطحی خریدار اور 31 فیصد زیادہ ٹیکنالوجی مراکز کے نمائندے کانفرنس میں شریک ہوئے، جس سے لیپ 2025 کی غیر معمولی کامیابی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

کانفرنس کا اقتصادی اثر 2022 سے 2024 کے درمیان 37.

5 بلین ریال رہا، جبکہ 2025 سے 2027 تک اس کے 75 بلین ریال سے زائد ہونے کی توقع ہے، جو کہ سعودی عرب اور عالمی ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘

اس سال کئی اہم معاہدے بھی طے پائے، جن میں DataLexing نے اپنی پہلی پروڈکٹ لانچ کی، Quant نے ایک دن میں 2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی، Ejari نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 1.5 ملین ڈالر کی شراکت داری کا اعلان کیا اور Trans نے عالمی سطح پر اپنی خدمات کا دائرہ بڑھانے کا عندیہ دیا۔

اس کے علاوہ، لیپ 2026 کے لیے سعودی عرب سے باہر پہلی بار بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، جو اس ایونٹ کی عالمی اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض، میں  آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش  ’لیپ‘ کا دوسرا دن کیسا رہا؟

یہ کانفرنس نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالمی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں بھی ایک انقلاب ثابت ہوئی، جس نے نئی سرمایہ کاری، جدید اختراعات اور کاروباری مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

DataLexing Ejari Quant we news ٹیکنالوجی کانفرنس ریاض سرمایہ کاری سعودی عرب معاہدے

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی کانفرنس ریاض سرمایہ کاری معاہدے عالمی ٹیکنالوجی ٹیکنالوجی کا سرمایہ کاری لیپ 2025

پڑھیں:

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شاندارایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔

دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، ہمارے پاس آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختون خوا سمیت اللّٰہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، شہباز شریف
  • ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • چین بنگلہ دیش میں 2.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف