پنجاب میں گداگری کے خلاف سخت سزاؤں کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور:پنجاب میں گداگری کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔ انسداد گداگری قانون کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے گا۔
اگر کوئی شخص بھیک منگوانے والے سرغنہ کی مدد کرے گا، تو اسے تین سال قید، تین لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ مسودے میں یہ بھی تجویز کی گئی ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا دی جائے۔ اگر کوئی شخص دوبارہ یہ جرم کرے گا، تو اسے دوگنا سخت سزا دی جائے گی۔ پنجاب کابینہ پہلے ہی ان ترامیم کو منظور کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کراچی میں منگنی پر پہننے کے سوٹ وقت پر نہ دینے پر شہری کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔کشیدہ کاری والے دوکان دار کے خلاف دائر درخواست پر دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ چشتی کشیدہ کاری والے کو بلوچی ایمبرائیڈری کے لیے مختلف اوقات میں سوٹس دیے تھے، دوکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا کہا تھا جس کے بعد دوکان پر کئی چکر کاٹے لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیے گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کپڑے وقت پر تیار نا ہونے کی وجہ سے بھائی کی منگنی کے لیے بازار سے سوٹ خریدنے پڑے جس سے پیسہ اور وقت دونوں برباد ہوئے، التجا ہے کہ دوکان سے کپڑوں کی اصل رقم واپس دلوائی جائے اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔
مزید پڑھیں: ناصر کاظمی کی ڈائری: ان بکھرے اوراق میں کیسے کیسے منظر سمٹے ہیں
عدالت نے درخواست پر کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو نوٹس جاری کر دیے ہیں آئندہ سماعت پر دوکان دار یا ان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں مؤقف دیا جائے گا اگر دوکاندار کی جانب سے ٹھوس دلائل نہ دیے گئے تو ممکن ہے کہ دوکاندار کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں