انٹراپارٹی انتخابات کیس ، پیپلزپارٹی کوجواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کا وقت دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پیپلزپارٹی کوجواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کا وقت دیدیا، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،سماعت کے دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکہ میں ہیں اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اپنی سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔
ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، پیپلزپارٹی کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں۔وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا۔ ڈی ڈی لا کی جانب سے 6 فروری کو نوٹس ہوا جس کے بعد حاضر ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
ممبر سندھ نثار درانی نے نشاندہی کی کہ پیپلزپارٹی نے 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے۔
ان کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں۔ چار سال میں الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔ممبر پنجاب نے استفسارکیا کہ جواب جمع کرانے کیلئے کتنا وقت درکار ہے جس پر وکیل پیپلز پارٹی نے مزید ایک ماہ کی مہلت کی درخواست کی۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے 12 مارچ تک جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت طلب کی تھی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ درخواست گزار پہلے دلائل دیدیں بعد میں ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے۔ تب تک ہمیں دستاویزات بھی مل جائیں گی۔اس لئے الیکشن کمیشن ہمیں کچھ مہلت دیدے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی تھی۔کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔گزشتہ سماعت پرالیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کیاتھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایاگیا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کی جائیگی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جواب جمع کرانے کیلئے پارٹی انتخابات کیس الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی مارچ تک
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن
پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، تمام اضلاع اور مشہد مقدس، قم المقدس، نجف اشرف اور یورپ کے تنظیمی نمائندگان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پارٹی کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، نومنتخب چیئرمین کا اعلان شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔ اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا، جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل تھے، شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو نیا چیئرمین منتخب کیا، نومنتخب چیئرمین سے سربراہ شوریٰ عالی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے حلف لیا۔ پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، تمام اضلاع اور مشہد مقدس، قم المقدس، نجف اشرف اور یورپ کے تنظیمی نمائندگان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔