معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے نیا اقدام ،پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور: پنجاب میں اقلیتی برادری کے افراد کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب کے دوران ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی افراد میں کارڈز تقسیم کیے۔ یہ کارڈز بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد دیے گئے ہیں اور ان کے تحت اقلیتی افراد کو ہر ماہ 10,500 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ قدم اقلیتی برادری کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نادار اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
لاہور سمیت پاکستان بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
سینٹ انتھونی چرچ میں فادر آصف سردار نے عبادات کرائیں۔ سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ، ڈان باسکو، سینٹ میری کیتھولک چرچ، نولکھا پریسبیٹیرین چرچ، سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ سمیت مختلف گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریبات میں مسیحی برادری کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔ لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کیتھیڈرل چرچ میں فادر عرفان نے دعا کرائی۔ پیار، محبت اور امن کے گیت گائے گئے۔ سینٹ انتھونی چرچ میں فادر آصف سردار نے عبادات کرائیں۔ سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ، ڈان باسکو، سینٹ میری کیتھولک چرچ، نولکھا پریسبیٹیرین چرچ، سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ سمیت مختلف گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریبات میں مسیحی برادری کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ ادھر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔