اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی.

پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ہیں ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے ممبر سندھ نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو پارٹی الیکشن کروائے گئے پیپلز پارٹی کے انتخابات 4 سال کے لیے ہوتے ہیں.

(جاری ہے)

وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو فروری کو نوٹس دیا گیا جس کے بعد وہ حاضر ہوگئے ممبر سندھ نے کہا کہ الیکشن 4 سال میں کروانے تھے جو نہیں کرائے گئے اس لیے آپ کو شو کاز نوٹس جاری کیا.

ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ آپ کو جواب جمع کروانے کے لیے کتنا وقت درکار ہے جس پر پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ ایک ماہ کا وقت دے دیں جواب جمع کروادیں گے الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو 12 مارچ تک کا وقت دے دیا. دوسری جانب تحریک تعمیر پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواست کی بھی سماعت ہوئی تحریک تعمیر پاکستان کی جانب سے خالد محمود قاضی نے جواب جمع کرایا الیکشن کمیشن نے تحریک تعمیر پاکستان کی دستاویز کو ادھورا قراردیتے ہوئے انتخابات سے متعلق تمام باقی ماندہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی.                                                                             

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک تعمیر پاکستان الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ جواب جمع

پڑھیں:

  کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی: وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور دیگر کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایک اعلی سطح کی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا  ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و توانائی احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر شامل ہوں گے۔
کمیٹی میں آبی و زرعی ماہرین کو شامل کیا جانے کا امکان بھی ہے۔ وفاقی حکومت کی یہ کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سے رابطہ کرکے مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے مذاکراتی کمیٹی کو حتمی شکل دی جائے گی اور شہباز شریف اس معاملے پر جلد صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی شیڈول طے ہوتے ہی ملاقات بھی کریں گے جس میں پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے سیاسی راستہ نکالنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
حکومتی کمیٹی اس معاملے پر دیگر جماعتوں سے بھی مذاکرات کرے گی اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بیٹھکیں کراچی اور اسلام آباد میں ہوں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق  مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے بتایا کہ دریائے سندھ پر چھ کینالز منصوبے کی تعمیر پر پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے تحفظات اور صوبے میں احتجاج کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں گزشتہ دنوں تفصیلی مشاورت ہوئی  ۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشاورت میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف میں طے ہواتھا کہ اس معاملے کومذاکرات سے حل کیا جائے گا۔ جس کی رشنی میں مسلم ن کی وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر سے رابطوں کے لیے ایک بااختیار مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیگی رہنما کے مطابق کمیٹی میں ارکان کو شامل کرنے کی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ وفاقی حکومت کی کمیٹی مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کرکے ملاقات کا وقت طے کرے گی۔
مذاکرات میں کینالز منصوبے کی افادیت سے آگاہ کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے تحفظات معلوم کیے جائیں گے جبکہ اس منصوبے کی تمام پہلوؤں سے فنی جانچ بھی کی جائے گی اور معاملے کے حل کیلیے مشترکہ لائحہ عمل دے کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اس منصوبے کی پر پارلیمان کو بھی اعتماد میں لے گی۔ وزیراعظم ضرورت پڑنے پر اس منصوبے پر مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بھی بلائیں گے۔
مسلم لیگ ن نے اس منصوبے کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس منصوبے پر تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن اس منصوبے پر اپنی حکمت عملی میں تبدیلی اور مذید لائحہ عمل حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے طے کرے گی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • تنظیم نو کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • پی پی گوجرانوالہ کا اجلاس‘ حلقہ 52 کا ضمنی الیکشن ہر صورت لڑیں گے: گورنر
  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پاور شیئرنگ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی بڑی بیٹھک، ملکر چلنے پر اتفاق
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن
  • کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟