اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )چیئرمین اوگراکی مدت اور ممبر فنانس کی توسیع ختم ہونے میں چند روزباقی رہ گئے، ممبر گیس اوگرا کی آسامی پہلے ہی خالی ہے اگرحکومت بروقت فیصلے نہیں کرتی تو اوگرا غیرفعال جائے گا. رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگراکی مدت اور ممبر فنانس کی توسیع ختم ہونے میں چند روزباقی رہ گئے ہیں جبکہ ممبر گیس اوگرا کی آسامی پہلے ہی خالی ہے اگرحکومت بروقت فیصلے نہیں کرتی تو اوگراغیرفعال جائے گا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دورمیں تعینات چیئرمین اوگرا کی 4 سالہ مدت ڈیڑھ ہفتے بعد ختم ہوجائے گی، مسابقتی عمل کے ذریعے نئے چیئرمین اوگراکی بروقت تعیناتی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نےابھی تک نئے چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کےلیے آسامی مشتہر نہیں کی بطور وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ نے مسرورخان کو چیئرمین اوگراتعینات کیا تھا ذرائع کے مطابق ممبرفنانس اوگرا کی 3 ماہ کی دوسری توسیع بھی رواں ماہ ختم ہوجائےگی، ممبر گیس کے لیے تیسری بار آسامی مشتہرکی گئی تاہم ابھی تک تعیناتی نہیں ہوئی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس چیئرمین اوگرا کی مدت میں توسیع کاآپشن موجود ہے، حکومت چاہے تو چیئرمین اوگراکی مدت میں توسیع کرسکتی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ممبرگیس اوگرا کی تعیناتی کاعمل بھی جاری ہے، چیئرمین، ممبرگیس اورممبر فنانس کی تعیناتی سےاوگرا غیرفعال ہونے سے بچ جائے گا.                                             

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممبر فنانس کی اوگرا کی کے مطابق کی مدت

پڑھیں:

ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ

اسلام آباد:

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہیے۔

 وزارتِ خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہا انہوں نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل وائس پریزیڈنٹ ہیلاچیخوروف اور اُن کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں نجی شعبے کی اصلاحات، توانائی کی منتقلی، مؤثر بلدیاتی نظام، مالیات اور مکمل روزگار جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔فریقین نے ڈیورسیفائیڈ پیمنٹ رائٹس پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔

وزیرخزانہ نے ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی قرض فنانسنگ میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن
  • چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ
  • کوئٹہ، محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے احتجاج کے باعث بورڈ امتحانات ملتوی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات