30 برسوں میں سب سے زیادہ صحافی گزشتہ برس قتل ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
صحافیوں کی تحفظ کی تنظیم سی پی جے نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 18 ممالک میں 124 صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قتل ہوئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی تنظیم ’’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘ کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 گزشتہ تین دہائیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا۔
اسرائیل کی غزہ جنگ کے باعث صحافی دہائیوں کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔
گزشتہ برس قتل ہونے والے 124 صحافیوں میں سے 70 فیصد اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق ہوئے۔
رواں برس کے پہلے ماہ میں بھی صحافیوں اور میڈیا ورکز کی 6 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
قبل ازیں سال 2023 میں 102 اور سال 2022 میں 69 صحافی ہلاک ہوئے تھے تاہم گزشتہ برس اسرائیل نے غزہ جنگ میں تمام تر صحافتی اصولوں کو پامال کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گزشتہ برس
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔