پنجاب میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) پنجاب حکومت نے صوبے میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر کردیئے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کیے ہیں ، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی زیرصدارت لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ ہوا جب کہ میرٹ کے تحت بی ایس کے طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیے گئے ہیں، میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے طلباء کیلئے خوشخبریوں کا سال ہے، تعلیم کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے، گوگل فار ایجوکیشن کے اشتراک سے پنجاب کے تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا، اس ضمن میں پبلک سکولز میں کروم بُکس کی فراہمی اور سمارٹ لیبز کا قیام عمل میں لانے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے، 50 ہزار اساتذہ کی تربیت اور گوگل جیمنی کے ذریعے طلباء کے لیے جدید تعلیمی سہولیات دی جائیں گی۔(جاری ہے)
انہون نے کہا کہ گوگل کلاؤڈ سسٹمز کے ذریعے ڈیجیٹل تعلیم کی بنیاد رکھ رہے ہیں، گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ذریعے پنجاب کے سکولوں کو جدید تعلیمی نظام کے مطابق اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی ، اساتذہ کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ اور گوگل ایجوکیشن سرٹیفیکیشن کے حصول کا بہترین موقع بھی میسر آئے گا، گوگل فار ایجوکیشن کے اشتراک سے طلباء کو گلوبل سٹینڈرڈ کی تعلیم دینے کی بنیاد رکھ دی ہے جس سے طلباء انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن والے گوگل کورسز کر سکیں گے، 50 ہزار اساتذہ کیلئے گوگل کی ایل ون سرٹیفیکیشن بھی لا رہے ہیں اور پاکستان کی پہلی اے آئی پر مرکوز یونیورسٹی بنانے کا بھی عزم ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیم کے حوالے سے لیپ ٹاپ سکیم کے
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔