Express News:
2025-04-22@06:08:01 GMT

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ ملزمان فرد جرم کے لیے 6 مارچ کو طلب

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 مارچ کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مظفر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی۔ زیر حراست پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ٫ڈاکٹر یاسمین ٫ عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی  گئی۔ ضمانت پر رہا ہونے والے عالیہ حمزہ ،خدیجہ شاہ ٫ صنم جاوید  اور روبینہ جمیل بھی پیش ہوئیں۔

عدالت نے  ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 مارچ کو طلب کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پربغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پر مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور

---فائل فوٹو 

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اسد عمر کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمات میں سماعت کی۔

عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کی۔

عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بھی بحال کر دیے۔

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت اپیل؛ مہلت مانگنے پر سپریم کورٹ پراسیکیوٹر پر برہم
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری
  • کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
  • اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
  • 9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی