Jang News:
2025-04-22@06:11:10 GMT

لاہور: تھانیدار کی تشدد سے ہلاکت، ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

لاہور: تھانیدار کی تشدد سے ہلاکت، ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

ایف آئی اے کورٹ لاہور کے باہر  اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

صوابی: باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

2 ملزمان نے وکلاء کے ہمراہ اے ایس آئی کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

15 سالہ بچے کو دھمکی دینے، تشدد کرنے اور زیادتی کی کوشش  کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  ملزم کو سادھوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے کے لیے گیا تھا، جہاں  ملزم نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور مچایا۔

ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کرتا رہا، جس کی وجہ سے بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا۔

پولیس نے ملزم ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے