Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:09:53 GMT

عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستان سمیت دنیا کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کےحوا لےسے ایک مزاحیہ ویڈیو اپنےسوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہے جو وائرل ہو گئی ۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں انکے مداح عاطف اسلم کی مزاحیہ   ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں، ویڈیو میں گلو کار عاطف اسلم سڑک کنارے بیٹھے ہیں اور ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں کسی لڑکی کے بارے لکھا گیا کہ وہ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی مگر اس کے گھر پر لگائی گئی لائٹیں بتا رہی ہے کہ وہ شادی کر رہی ہے،اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا تیرے بن میں یوں کیسے جیا بھی لگایا۔اسکے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر کسی اور سے شادی نہیں کروں گی کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل

 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں ایک ڈاکٹر نے 77 سالہ بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ 17 اپریل کو ضلعی اسپتال میں پیش آیا، جس کی ویڈیو موقع پر موجود افراد نے موبائل فون پر ریکارڈ کی۔
متاثرہ بزرگ ادھو لال جوشی اپنی بیمار بیوی کو علاج کے لیے اسپتال لائے تھے، ان کے مطابق وہ عام مریضوں کے ساتھ قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک ڈاکٹر نے اُن سے تلخ کلامی شروع کر دی۔
بزرگ کا کہنا ہے کہ مجھ سے ڈاکٹر نے پوچھا کہ تم قطار میں کیوں کھڑے ہو؟ میں نے کچھ وضاحت دینے کی کوشش کی تو اس نے مجھے تھپڑ مار دیا، میرا چشمہ توڑ دیا اور پولیس چوکی کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے لات ماری ہے، میری پرچی پھاڑ دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ میری بیوی کو بھی دھکا دیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا تو مذکورہ ڈاکٹر جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عوامی دباؤ پر اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • ’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل
  • شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ، ویڈیو وائرل
  • ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل  
  • ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل