متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔
جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور ہیلونگ جیانگ اسٹیشن کے اشتراک سے “ایشیائی سرمائی کھیلوں میں لالٹین فیسٹیول” کی بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ سرگرمی ، نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے مرکزی میڈیا سینٹر میں منعقد ہوئی۔ ایشیائی ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس، وفد کے ارکان اور میڈیانمائند گان لالٹین فیسٹیول منانے کے لیے آئس سٹی میں جمع ہوئے۔اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے نائب صدر اور نیوز اینڈ پبلسٹی اینڈ براڈکاسٹنگ کمیٹی کے ڈائریکٹر سمیت مختلف ممالک اور خطوں کے وفود کے سربراہان، کھلاڑیوں کے نمائندوں اور میڈیا نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی اور پرفارمنس دیکھی۔
اس موقع پر شرکاء نے لالٹین فیسٹیول سے جڑی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور لالٹین فیسٹیول کی روایتی کشش کا تجربہ کیا.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لالٹین فیسٹیول ایشیائی ممالک میں شرکت ا ئس سٹی چین کے
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اور ان ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایرانی حکومتی ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اور ان ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں سعودی عرب کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں سعودی عرب کی نیک نیتی نمایاں طور پر محسوس کی گئی ہے اور ایران ہمیشہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پر زور دیتا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران اور سعودی عرب خطے اور دنیا کے دو اہم اسلامی اور مؤثر ممالک ہیں اور مشترکہ طور پر خطے میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے جس سے باہمی اشتراکات کو مزید تقویت ملے گی۔