پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر پیپلزپارٹی سخت برہم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے پنجاب کو بدانتظامی کا شکار صوبہ قرار دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو بلدیاتی حکومتوں کے معاملہ پر سمجھائیں گے اور حوصلہ بھی دیں گے۔
پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر میڈیا سے گفتگو علی حیدر گیلانی کا موقف تھا کہ بلدیاتی اداروں کومستحکم کرنے میں پنجاب پیچھے جبکہ سندھ آگے ہے، حالانکہ آئین میں بلدیاتی حکومتوں کو جمہوریت کا تیسرا ستون قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی پنجاب حکومت سے راہیں جدا ہوسکتی ہیں، علی حیدر گیلانی
علی حیدر گیلانی نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کروا صوبے کی گورننس کو بہتر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے چاہییں۔
’ملک کے مسائل کا حل بااختیار بلدیاتی حکومتیں ہیں اور اس حل کا سب کو پتا ہے، ملک کا المیہ رہا ہے کہ حکومت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مالی اور انتظامی اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم سے گریزاں رہتی ہے۔‘
مزید پڑھیں: پنجاب میں پاور شیئرنگ، پیپلزپارٹی ن لیگ سے کیا چاہتی ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برہم بلدیاتی انتخابات پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی علی حیدر گیلانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی علی حیدر گیلانی علی حیدر گیلانی
پڑھیں:
تنظیم نو کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
حسن علی: پاکستان مسلم لیگ ق کی تنظیم نو کا معاملہ، ق لیگ نے آئندہ ماہ سے پنجاب بھر میں تنظیم نو کی ہدایات جاری کردی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد پنجاب بھر کے اضلاع کی تنظیمیں ختم ہو چکی ہیں، انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد قیادت نےنئی تنظیمیں بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ق لیگ نے نو منتخب جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین کو تنظیم نو کا ٹاسک سونپا، مالی طور پر مضبوط اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والوں کو عہدے دئیے جائیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ہدایات کی گئیں کہ نئےتنظیمی ڈھانچے میں نوجوانوں کو بھی حصہ دیا جائے، لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم نو 1ماہ میں مکمل کی جائے۔