ریلوے کا شاہ حسین ایکسپریس ٹرین بحال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلوے نے سیلاب 2022 کے سبب بند ہونے والی مسافر ٹرین 43 اَپ اور 44 ڈاؤں شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔
ریلوے حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین 25 فروری 2025 سے بحال ہو جائے گی۔
ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور اور لاہور سے کراچی کینٹ کے درمیان براستہ فیصل آباد ’’چورڈ مین لائن‘‘ کے ذریعے چلے گی۔ ٹرین کی بکنگ کا آغاز بھی جلد شروع ہوگا۔
شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے رات 7:30 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ ٹرین ملتان کے بجائے لودھراں سے خانیوال جایا کرے گی۔
ٹرین 10 اکانومی، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پی پی اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی جس سے کل 16 بوگیاں بنیں گی۔
شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ کی منظوری سے کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ حسین ایکسپریس
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
کراچی:اتوار کی چھٹی بھی نیشنل اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دیکھنے کیلیے 32 ہزار تماشائیوں والے وینیو میں صرف 5 ہزار سے کچھ زائد شائقین موجود تھے۔
اسلام آباد کے حامی بڑی تعداد میں موجود تھے اور فرنچائز کے جھنڈے تھامے نعرے لگاتے رہے۔ نسیم شاہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
اداکار سعود بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں اپنے 7 بولرز کو آزمایا۔