بلوچستان: میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے کیمرے نصب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔
بلوچستان بورڈ حکام کے مطابق میٹرک امتحانات میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
بورڈ حکام نے بتایا ہے کہ امتحانات کے لیے 400 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 1300 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں، ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے، 400 امتحانی سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئے گئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے دکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
مزید :