Jang News:
2025-04-22@07:28:35 GMT

پیپلز پارٹی پر ڈمپرز کی سرپرستی ثابت کی جائے: آغا سراج درانی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پیپلز پارٹی پر ڈمپرز کی سرپرستی ثابت کی جائے: آغا سراج درانی

آغا سراج درانی—فائل فوٹو

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیپلز پارٹی پر ڈمپرز  کی سرپرستی کا الزام مسترد کرتے ہوئے اسے ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔

احتساب عدالت کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج درانی نے کہا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے، اسے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی نفری بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 بجے سے چلنی چاہیے اور اس پر عمل بھی ہونا چاہیے، اس سے متعلق قانون بھی موجود ہے بس عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے۔

کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ میرے اوپر 6 سال سے الزام ہے جسے بھگت رہا ہوں، لسانی فسادات کی بات کون کر رہا ہے؟ اس کا پتہ چلے تو حکومت اس کے خلاف ایکشن لے گی۔

دوسری جانب سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، وکلائے صفائی نے بریت کی درخواستوں پر  اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا گیا ہے، نیب ترامیم کے بعد ریفرنس نہیں بنتا۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے لیے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پنجاب: ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب

 

لاہورپنجاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب کر لیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے گورنر ہاوس لاہور میں ہوگا۔
پاور شیئرنگ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شرکت کرینگے، پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی، سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود شامل ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، کوآرڈینیشن کمیٹی کی سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے، لیاقت بلوچ
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ
  • سندھ بلڈنگ ، سرپرستوں کی مہربانیاں ،ضلع وسطی میں تعمیرات جاری
  • پیپلز پارٹی کھیل بگاڑنا چاہتی ہے؟
  • کار مسلسل
  • خرم شیر زمان کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ
  • پنجاب: ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب
  • پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان