UrduPoint:
2025-04-22@06:23:54 GMT

ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کا نیٹ ورکنگ ڈنر

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کا نیٹ ورکنگ ڈنر

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2025ء)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے اعزاز میں مجلس پاکستان کی جانب سے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں پاکستان کی مختلف آئی ٹی کمپنیاں اور سٹارٹ اپس کے مالکان، سعودی عرب میں موجود پاکستانی کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔

عشائیہ کا مقصد پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے درمیان تعلقات استوار کرنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور نئے تجارتی مواقع کی تلاش تھا۔ شرکاء نے سعودی عرب میں آئی ٹی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے آپس میں رابطے قائم کیے اور ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس پاکستان کے سرپرست سید ثاقب زبیر، صدر مجلس پاکستان رانا عبد الرؤف، نائب صدر رانا سرفراز، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ، پاکستان بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری ظفر جاوید اور پروفیسر رفیق چوہدری نے بھی شرکت کی اور سعودی عرب میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی ترقی کے امکانات پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

نیٹ ورکنگ ڈنر کے دوران پاکستانی انٹرپرینیورز نے سعودی عرب میں اپنی کمپنیوں کی توسیع اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات عالمی سطح پر پاکستانی کمپنیوں کی پہچان اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔ کامیاب بزنس ماڈلز اور آئی ٹی فیلڈ میں اہم کام کرنے والوں کو شیلڈز پیش کی گئیں تقریب کے دوران کامیاب بزنس ماڈلز کے حامل افراد اور آئی ٹی کے شعبے میں اہم کام کرنے والوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

یہ اعزاز ان کی شاندار کامیابیوں اور پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی ترقی میں ان کے کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ ایوارڈز حاصل کرنے والوں نے اپنی محنت اور اختراعات کو سراہا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ منتظمین اور شرکاء نے سعودی گورنمنٹ بالخصوص ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور سفارت خانہ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا عشائیے کے اختتام پر شرکاء نے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایک خوشگوار ماحول میں شرکاء نے ایک دوسرے کو کاروباری کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات دیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی ٹیک انڈسٹری میں پاکستان شرکاء نے آئی ٹی کے لیے

پڑھیں:

سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

فائل فوٹو

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔

پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان آگیا
  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان سامنے آگیا
  • وزیر مذہی امور نے پاکستانی عازمین حج کو بڑی خوش خبری سنادی
  • وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری سنادی
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت متعدد پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے: خواجہ آصف