لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی، خواتین کو ہراسگی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے ملنی والی شکایات کے بعد اس اقدام کا فیصلہ کیاگیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کیلئے پرفارما تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔دوسری جانب نجی پرائیویٹ میڈیکل کالجز  میں داخلے کیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔

نئے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 17 فروری مقرر کی گئی ہے۔پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔اپ گریڈ امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازم قرار دیا گیا۔اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس انکے کالجزنئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔

لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 77.

2470 فیصد رہا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی۔دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔اسی طرح سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد رہا جبکہ العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد رہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کی گئی تھی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام 8104 درخواست گزاروں کی میرٹ کے لحاظ سے فہرست ویب سائٹ پراپ لوڈکردی گئی تھی۔میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کیلئے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی تھی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سلیکشن لسٹ

پڑھیں:

تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا

پنجاب حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے ہر صورت ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 منظوری کے لیے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائےگا۔

پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی، بل منظوری کے بعد دستخط کے لیے گورنر کو بھجوایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار طبقہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گیا، ریلیف دینے کے لیے بڑی تجویز سامنے آگئی

بذریعہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 دی پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترامیم ہو سکیں گی، ترامیم بعد از منظوری پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کے نام سے جانی جائیں گی۔ حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروائی۔

بل کے متن کے مطابق ہر سرکاری یا پرائیوٹ ادارے کا اکاؤنٹس آفیسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا، جبکہ غفلت برتنے پر خود ادائیگی کرنا ہوگا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کہ باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا، ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے۔

کمیٹی میں یہ بات سامنے آئی ہے کمپنی کو ٹیکس کٹوتی کا پابند کرنے کی کوئی واضح شق بھی موجود نہیں تھی، ترمیم کے ذریعہ ٹیکس وصولی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔ اب ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز حرکت میں آئےگا۔

کمیٹی کے مطابق جو کمپنیاں ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کٹوتی نہیں کرتیں ان کو بعد از ترامیم خط لکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار و دیگر کچھ طبقات پرٹیکسوں کا بوجھ غیر متناسب ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور وار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرےگا، بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔ اس سے قبل بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ترمیم تنخواہ دار ٹیکس کٹوتی شکنجہ تیار وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • تنظیم نو کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
  • دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا  
  • سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
  • صدر مملکت نے سینٹ کا  اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
  •    دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں ہی بچے کی کسٹڈی کی حق دار ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد