وزیراعلیٰ پنجاب کے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کیلئے 3 مرلے کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں میں تین مرلہ کے 658پلاٹ دیئے جائیں گے، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں تین مرلے کے 288 پلاٹ ملیں گے۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ کیس؛ سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کی غلطی کا اعتراف کرلیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں تین مرلہ کے 518 پلاٹ، بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131 پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 سکیموں میں تین مرلہ کے 270پلاٹ دیئے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں تین مرلہ کے 27 پلاٹ دیئے جائیں گے، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاء الدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت غریب اور نادار افراد کو پلاٹ ملیں گے جبکہ چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ میں بھی پلاٹس دیئے جائیں گے۔
پنجاب میں گھروں میں گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد، 10 ہزار جرمانہ ہوگا،نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی مفت پلاٹ سکیم میں شامل کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہوگا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیموں میں تین مفت پلاٹ دینے دیئے جائیں گے میں تین مرلہ تین مرلہ کے
پڑھیں:
ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
لاہور(اوصاف نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں رواں موسم گرما کے دوران غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے قبل از وقت تعطیلات کے بجائے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔
سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات پہلے ہی مختصر کر دیے تھے۔
اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے لاگو ہوئی اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اسکول اب صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں، بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کے لیے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔
شیڈول میں تبدیلی کے باوجود کچھ والدین اب بھی طلباء کے شدید گرمی میں مبتلا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات جلد اعلان کرنے پر غور کرے۔
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق