کوئٹہ:

بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق صحبت پورمیں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نصیر آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائی گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر کشمور روڈ نوزبند کے علاقے میں کی گئی۔

کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

دہشت گردی کے منصوبے کی بروقت خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات، ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے

سٹی 42 : افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی، بتایا گیا ہے کہ یہ بیٹھک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تناو میں کمی کی کوشیشوں کا حصہ ہے ۔ افغانستان پر  خصوصی نمائندے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق، کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو، چینی نمائندہ خصوصی یوئی ژیاوینگ بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ کل کے اجلاس میں ازبکستان,  ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے خصوصی نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔ 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ 

اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • افغانستان اور دہشت گردی
  • افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات، ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے
  • گولارچی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،مطلوب روپوش ملزم گرفتار
  • افغانستان سے دہشت گردی کا نیا خطرہ اٹھ رہا ہے، وزیراعظم،پیوٹن اور اردوان سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان سرزمین سے نئے دہشت گردی خطرے پر اظہارِ تشویش
  • افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے‘ پاکستان
  • پاکستانی و چینی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری
  • چین اور پاکستان کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق،ڈرلز کا عملی مظاہرہ
  • پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق
  • پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر نائن‘‘ جاری