بھکاری مافیا کے خلاف شکنجہ سخت، نیا قانون منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی ہیں۔
نئے قانون کے مطابق، پنجاب میں بھیک مانگنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو تین سال قید، تین لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ کی قید کی سزا ہو گی۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
اسی طرح، ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو تین سے پانچ سال قید اور پانچ لاکھ تک جرمانہ کی سزا دی جائے گی، جبکہ بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو پانچ سے سات سال قید اور سات لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔
اگر کسی کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے کا جرم کیا جائے گا تو اس شخص کو سات سے دس سال قید اور بیس لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر گینگ کے سرغنہ کو مزید دو سال قید کی سزا ہو گی۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اس کے علاوہ، اگر کسی شخص نے ایک بار سزا پانے کے بعد دوبارہ یہی جرم کیا تو اسے آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دوگنا سزا اور جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یو اے ای :غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر بھاری جرمانہ ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-13
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رہائشی اور امیگریشن قوانین مزید سخت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دینے، ملازمت فراہم کرنے یا سہولت دینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی‘ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اب قومی سلامتی کے خلاف جرم شمار ہوگی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق امارات میں غیر قانونی افراد کو رہائش دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ (یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً 38 کروڑ روپے) عاید کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ افراد کو قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔حکام کے مطابق وزٹ ویزے پر کام کرنا سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر 10 ہزار درہم (تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار روپے) جرمانہ ہوگا۔ جعلی رہائشی دستاویزات رکھنے یا استعمال کرنے والوں کو 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔