کراچی: نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں اب 24 گھنٹے پاسپورٹ بھی بنے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اب کراچی کے نارتھ ناظم آباد میں واقع نادرا میگا سینٹر میں بھی پاسپورٹ بنے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔
یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں24/7 کام کرے گا۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔
وزیرِ داخلہ نے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔
اس دوران شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کے تحت بائیو میٹرک کرانے والی خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو حل کے لیے ہدایات دیں۔
اس موقع پر بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمے داری ہے۔
علاوہ ازیں وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پر بریفنگ بھی دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی نے
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔