اوور سیز پاکستانیوں نے بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا: امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
امیر مقام—فائل فوٹو
ن لیگی رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرز سے زائد رقوم پاکستان بھیج کر بانئ پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔
وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا پاکستان آنا تبدیلی کا ثبوت ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل بلالیا ہے۔
انہوں نے کوالالمپور ہوائی اڈے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کا وزیرِ اعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا ہے کہ درست معاشی پالیسیوں، روپےکی قدر میں استحکام سے ریاست اور عوام کو فائدہ ہوا، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔