مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
جدہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں آج سے پیر تک مملکت کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمعرات سے اتوار تک بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے،
جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے بعض علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
— فائل فوٹومحکمہ موسمیات نے مغربی اور شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہونے والا ہے، مغربی اور شمالی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش و برفباری متوقع ہے۔
گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر میں بھی برفباری متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر کی نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ، باغ اور حویلی میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 دسمبر کو باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں موسم جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
ادھر کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور پوٹھوہار ریجن میں اتوار اور پیر کو ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں ہلکی بارش یا ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں 16 دسمبر تک شدید اور گھنی دھند چھائے رہنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ برفباری سے ناران، کاغان، کالام، مالم جبہ، چترال، سوات، استور، ہنزہ، اسکردو، کوئٹہ اور زیارت میں سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ 19 دسمبر سے ایک اور مغربی سسٹم کے ملک پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔