حافظ آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنماء جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حافظ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے علاقہ حافظ آباد میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوئے، قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے بعد تحریک انصاف کے مقامی رہنماء موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کی نشست کے امیدوار تھے۔
گزشتہ برس لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، واقعہ تھانہ کاہنہ کی حدود ویلنشیا ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر شاہد نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جانے کیلئے اپنی گاڑی کے قریب پہنچے تو حملہ آور نے پانچ گولیاں فائر کیں، مقتول کا بیٹا فائرنگ کے دوران محفوظ رہا جبکہ ڈاکٹر شاہد کو چار گولیاں لگیں۔(جاری ہے)
اس سے پہلے راولپنڈی میں کوٹلی ستیاں کے علاقے میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما احسان ستی جاں بحق اور ان کا ساتھی زخمی ہوا تھا، پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ احسان ستی گاڑی پر سانٹھ سرولہ سے گزر رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے راجہ احسان ستی اور جاوید عباسی زخمی ہوگئے، دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راجہ احسان ستی زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف کے کے مقامی رہنما میں فائرنگ سے احسان ستی
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
9 مئی کے واقعات کے بعد غیر فعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی تنظمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے۔
تنظیموں میں نااہل، غیر فعال اور متنازع رہنماء شامل نہیں ہوں گے، ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدر کو حاصل ہوگا۔