کراچی؛ تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
محمودآباد اعظم بستی کی رہائشی تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 3 میں واقعے گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پراسرار طور پر سیڑھی سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی، متوفیہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ الزبتھ زوجہ یعقوب مسیح کے نام سے کی گئی۔
متوفیہ کے بڑے بیٹے ندیم نے بتایا کہ وہ پاکستان نیوی میں ملازمت کرتا ہے، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی دو بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ شوہر کا سال 2002 میں انتقال ہوگیا تھا۔
بیٹے نے مزید بتایا کہ واقعے کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی، تین منزلہ گھر کی سیڑھیاں اترتے ہوئے گر گئی تھی اور سر میں چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، متوفیہ کے بیٹے نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اس کے بیٹے کے حوالے کر دی تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مریخ پرکھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)ناسا کے مریخ پر موجود روور (rover) نے حال ہی میں ایک حیران کن اور پراسرار چٹان کی تصویر لی ہے جو انسانی کھوپڑی سے مشابہت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی چٹان کو ناسا نے اسکل ہل کا نام دیا ہے، یہ دریافت 11 اپریل کو پرسویئرنس روور کے ذریعے مریخ کے جیجیرو کریٹر کی رم پر ماسٹ کیم-زی آلے کی مدد سے کی گئی۔(جاری ہے)
ناسا کے مطابق جس علاقے میں اسکل ہل دریافت ہوئی ہے وہ عمومی طور پر ہلکے رنگ اور گرد آلود سطح پر مشتمل ہے، لیکن یہ چٹان اپنے سیاہ رنگ، نوکیلی ساخت اور سطح پر موجود چھوٹے گڑھوں کی وجہ سے واضح طور پر نمایاں نظر آتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکل ہل کی سطح پر موجود گڑھے ممکنہ طور پر چٹان میں موجود اجزا کے کٹا یا مریخ کی تیز ہواں کے باعث پیدا ہوئے ہیں۔ ناسا نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ یہ چٹان کسی قریبی آتش فشانی چٹان سے کٹ کر آئی ہو یا کسی شہابیے کے ٹکرا کے نتیجے میں یہاں تک پہنچی ہو۔