سعودی کابینہ : فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق اسرائیل کا انتہا پسندانہ بیان مسترد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سعودی کابینہ : فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق اسرائیل کا انتہا پسندانہ بیان مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
ریاض (سب نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ برادر فلسطینی عوام کی جبری ہجرت کے حوالے سے اسرائیل کے انتہا پسندانہ بیان کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے سعودی عرب کے نزدیک مسئلہ فلسطین کی مرکزیت کو باور کرایا اور زور دیا کہ مستقل امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے پر امن باہمی بقاء سے ہی ممکن ہو گا۔
اس دوران میں سعودی ولی عہد نے کابینہ کو اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد آل نہیان سے اپنے دو ٹیلیفون رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کابینہ نے سیفٹی انڈیکس میں سعودی عرب کے جی ٹوئنٹی ممالک میں سر فہرست آنے کو سیکورٹی اور استحکام کے میدان میں مملکت کے قائدانہ مقام کا عکاس شمار کیا۔
کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب اور اردن کے درمیان منشیات اور کیمیائی مواد کی شکل میں غیر قانونی تجارت کے انسداد کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے کی بھی منظوری دی گئی۔
سعودی کابینہ نے سعودی ویژن 2030 پروگرام سے مربوط اقتصادی اصلاحات کے لیے مالی استحکام سے متعلق ایگزیکٹو پلان کو سراہا۔ یہ اقدامات سعودی عرب کی معیشت کو مضبوط بنائے گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نادرا کی لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے لسانی بنیادوں پر مبینہ امتیازی نوٹس سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مخصوص سیاسی عناصر کی جانب سے ایک بار پھر جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعلقہ ٹویٹ کو نادرا جعلی خبر کے طور پر مکمل طور پر رد کرتا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا۔ نادرا اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا امتیاز خدمات فراہم کر رہا ہے اور اس میں کسی قسم کی تفریق کی کوئی گنجائش نہیں۔
نادرا کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس خبر کے ذریعے جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کیا گیا تاکہ ملک میں بے چینی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ بعض عناصر جھوٹ اور من گھڑت اطلاعات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور مستند معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں۔