پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 457پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، مارکیٹ 1لاکھ13ہزار382پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان نظر آیا تھا، سٹاک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ دیکھی گئی تھی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں406پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13ہزار 416 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 8100 روپے اضافے کے بعد 357800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6944 روپے اضافے کے بعد 306755 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281202 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 69 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا