ڈائرکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  نے اپنے2 روزہ  دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا  قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سےمختلف تقاریب میں شرکت کی اور دورے کیے، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ بالخصوص IAEA کے "ایٹمز فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ" پروگرام کو نافذ کرنے میں  پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کردار پر تبادلہ خیال  کیا۔

ڈی جی آئی اے ای اے   نے پاکستان  نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی میں "نیوکلیئر  سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کے لئے مواقع‘‘ کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کی، سیمنار کا مقصد پرامن مقاصد کیلئے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال میں پاکستانی خواتین کے کردار اور شراکت کو بڑھانا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت حوصلہ افزا  ہے، رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ خواتین پاکستان میں تمام اہم عہدوں بلخصوص نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھا رہی ہیں، نیوکلیئر سائنسز نے  صحت کے شعبے بلخصوص کینسر کی تشخیص اور علاج میں اہم کردار ادا کیا، خواتین کی سائنسی علوم میں شرکت عالمی مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے۔

رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ غذائی تحفظ، صحت عامہ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے  سائنسی میدان میں خواتین کی بھرپور شمولیت ناگزیر ہے۔

 ڈی جی آئی اے آی اے نے نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سائنس کے میدان میں خواتین کی شمولیت اور ان کے کردار کے بارے میں آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بعدازاں ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے سینٹر فار انٹر نیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی کابھی دورہ کیا اور کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں نیوکلیئر سائنسز اور ٹیکنالوجی کا کردار اہم ہے، پاکستان کی IAEA کے ساتھ شراکت داری کی اہم تاریخ ہے، بین الااقوامی سطح پر  ترقی اور انسانیت کی بھلائی کے لئے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا مثبت  استعمال اہم ہے۔

سیمینار میں ملکی اقتصادی ترقی کے لئے  زراعت، صحت اور بجلی کی پیداوار کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال  کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سائنس اور ٹیکنالوجی کے نیوکلیئر سائنس ماریانو گروسی میں خواتین کی میں پاکستان پاکستان میں کے شعبے میں خواتین کے کے کردار کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے: چینی سفیر

---فائل فوٹو 

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی قومی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کی، کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ون چائنا پالیسی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، چین اور پاکستان نے ہمیشہ اہم قومی مفادات، معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

چینی وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان آئینگے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ ہوگا، چینی سفیر

اسلام آبادپاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ...

انہوں نے مزید کہا کہ چین گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک منصوبہ اب ایک حقیقت ہے، گوادر پورٹ کو مزید فعال کیا گیا ہے، خنجراب پاس اب پورا سال کھلا رہتا ہے۔

چینی سفیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان کرنسی تبادلے کا معاہدہ ہو چکا ہے، گزشتہ ایک دہائی میں چین اور پاکستان کے درمیان فوجی مشقیں بھی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کرگئے
  • کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پلانٹس تکمیل کے بعد فعال ہو چکے: چینی سفیر
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت متعدد پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی
  • پاکستان ہمیشہ امن مشنز کا حامی رہا،عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی
  • 8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے : آرمی چیف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف